‫‫کیٹیگری‬ :
21 August 2016 - 12:30
News ID: 422740
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی ۔
استحکام پاکستان کانفرنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے ڈیرہ کی تاریخ کی عظیم الشان کانفرنس حجت الاسلام محمد رمضان توقیر کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں حجت الاسلام عارف واحدی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور حالات حاضرہ پر مفصل خطاب کیا ۔

حجت الاسلام رمضان توقیر نے صدارتی خطبہ میں اس کانفرنس پر روشنی ڈالتے ہوئے کانفرنس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور کہا : اگست کا مہینہ ہمارے وطن عزیز کی آزادی کا مہینہ جو ہماری عظمت، آن و شان ہے اس کے علاوہ اگست میں ہمارے دو قائدین حجت الاسلام مفتی جعفر حسین، شہید عارف الحسینی کی رحلت و شہادت کا مہینہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس کے علاوہ پورے ملک میں جو ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں جو آئے روز شہدا کے لاشے گر رہے ہیں اور یہ شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے تو یہ کانفرنس پاکستان اور شہیدوں کے خون سے تجدید عہد کے لیے ہے اور ریاست پاکستان اور حکمرانوں کو باور کرانا ہے کہ ہم پر امن قوم ضرور ہیں مگر کمزور نہیں ہیں ۔ہمارے ساتہ زیادتی مسلسل ہو رہی ہے کب تک برداشت کریں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا : حجت الاسلام رمضان توقیر اور ضلعی تنظیمی ساتہیوں کو اس عظیم الشان کانفرنس کرانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو باوجود ہزاروں مشکلات اور رکاوٹوں کے جس جرئتمندی اور بہادری کے ساتہ میدان میں موجود ہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

دیگر مہمانان گرامی اور خطبا میں میں حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری صوبائی صدر پنجاب، مولانا عامر ہمدانی، ذاکر اہلبیت نجم الحسن نوتک، تحریک کے سابقہ صوبائی وزیر مخدوم سید مرید کاظم ، ضلعی صدر موکانا کاظم حسین اوردیگرعلما کرام موجود تھے،شرکا میں علمائ کرام کثیر تعداد میں موجود تھے اور عوام کا جم غفیر تھا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬