رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زیرسایہ خورشید ثقافتی اورتبلیغی قافلہ نےبنگلادیش میں اپنے حضور کے تیسرے دن میں اس ملک کے دو گاؤں میں سفر کیا۔
آستان قدس رضوی کےعشرہ کرامت کی محفلوں نے رپورٹ دی ہے کہ مبلغین اور رضوی خدام روز گذشتہ (میمن سنگھ) گاؤں میں رہنے والے مسلمانوں کے مہمان ہوئے ۔ اس محفل میں جو گاؤں میں رہنے والوں کی جانب سے منعقد ہوئی تھی ۔
حجت الاسلام والمسلمین مرویان حسینی ، قافلہ رضوی کے مبلغ نے اس محفل کی خطابت میں امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت اور شخصیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا : انکا علم ، رافت اور کرامت انکے صحابہ اور شاگردوں کے لیے قابل قدر ورثہ ہے اور ان خصوصیات میں ہم سب آنخصرت کی اقتدا کریں ۔
انہوں نے زیارت کے بارےمیں مزید کہا اور تاکید کی : زیارت میں کوئی جغرافیائی پابندیاں نہیں ہوتیں او رحضرت مومنوں کے سلام کو سنتے ہیں اور جواب دیتے ہیں لہذا اس ملک کے شیعوں کے لیے اچھا ہے کےان حضرت کےیوم ولادت دور سے زیارت بجا لائیں ۔
قابل ذکر ہے کےاس پروگرام کے آخر میں متبرک تحایف آستان قدس رضوی کی طرف سے حاضرین کو اہدا ہوئے ۔
اسکے بعد (زیر سایہ خورشید ) قافلہ (اولاتلی سیستور ) نامی گاؤں کو عازم ہوا تاکہ جومحفل اس گاؤں کے شیعوں نے عشرہ کرامت کے مناسبت سے منعقدکی ہے ، اس میں شرکت کریں ۔