24 September 2016 - 14:52
News ID: 423422
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری نے تفتان بارڈر پر پھنسے موجود زائرین سے ملاقات اور گفتگو کی اور مشکلات کا نزدیک سے جائزہ لیا ۔
حجت الاسلام والمسلمین  جعفری  کی تفتان بارڈر پر موجود زائرین سے ملاقات


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے تفتان بارڈر پر موجود زائرین امام حسین (ع) و امام رضا (ع) کی مشکلات کا نزدیک سے جائزہ لیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومتی دباو اور سکیورٹی کلیرنس نہ ملنے کہ باوجود گذشتہ تین روز قبل کوئٹہ سے براستہ روڈ دالبدین اور پھر تفتان بارڈر پہنچے، ایک شب بھی پاک ایران بارڈر پر زائرین کے ہمراہ گزاری اور دوران قیام بلوچستان اسمبلی کے دالبدین تفتان سے رکن امان اللہ، کمشنر دالبدین، ڈپٹی کمشنر، ونگ کمانڈر ایف سی کرنل قمر رشید، ایف آئی اے اور امیگریشن آفس کے حکام سے ملاقاتیں کیں ۔


انتظامیہ کے افسران اور ایف سی و ایف آئی اے کے حکام نے بھی  حجت الاسلام والمسلمین جعفری کو درپیش سہولیات اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور انکو زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


قائم مقام ونگ کمانڈر ایف سی تفتان قمر رشید نے اپنے دفتر میں علامہ ناصر عباس جعفری کیلئے خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا اور کوئٹہ سے تفتان بارڈر تک کی سکیورٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔


ایم پی اے سید محمد رضا نے زائرین کے مسائل، تجاویز اور زائرین کیساتھ ایف سی اہلکاروں کے ناروا سلوک کے حوالے سے آگاہ کیا۔


اس موقع پر ونگ کمارنڈر کرنل قمر رشید کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری صرف سکیورٹی فراہم کرنا ہے اور ہم پر یہ اہم ذمہ داری ہے، لہذا ہم انسانی جانوں کے حوالے سے کوئی رسک نہیں لے سکتے۔ اس کے سبب بھی زائرین کو کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔/۹۴۰/۹۸۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬