24 September 2016 - 17:06
News ID: 423428
فونت
دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی شہر موصل میں اہل سنت کی مساجد کے دو امام جماعت اور چار عراقی فوجیوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ہے ۔
داعش

 

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی شہر موصل میں اہل سنت کی مساجد کے دو امام جماعت اور چار عراقی فوجیوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ہے ۔

 

موصل سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا کہ داعش نے موصل کی دومساجد کے اہل سنت امام جماعت کو صرف اس لئے بے دردی کے ساتھ قتل کردیا کہ انہوں نے داعش کی مرضی کے مطابق نمازجمعہ کے اجتماعات میں خطبہ دینے سے انکار کردیا تھا -

اس درمیان عراقی سیکورٹی ذرائع نے ہفتے کو اعلان کیا کہ تکفیری گروہ داعش نے عراق کے شمالی شہر تکریت میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چار عراقی فوجیوں کو اغوا کرلیا اور اس کے بعد ان کا سرقلم کردیا -

دریں اثنا عراقی فضائیہ نے موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے اس دہشت گرد گروہ کے ایک خطرناک کمانڈر ابو عمر کو ہلاک کردیا ہے –

عراقی فوج نے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر شرقاط کے جنوب میں جفر الحار نامی گاؤں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -

عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ عراقی فوج کی کارروائی میں شرقاط کے جنوب میں جفرالحار نامی گاؤں کو آزاد کرانے کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

عراقی فوج نے جمعرات کو صوبہ صلاح الدین کے اسٹریٹیجک شہرشرقاط کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا -/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬