‫‫کیٹیگری‬ :
24 September 2016 - 17:48
News ID: 423430
فونت
ایران اور کینیا کے اسپیکروں نے؛
اسلامی جمہوریہ ایران اور کینیا کی پارلیمانوں کے اسپیکروں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں توسیع پر زور دیا ہے ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی  و موٹوری جاسٹین ادنا ھون

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں کینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر موٹوری جاسٹین ادنا ھون سے ملاقات کی اور گفتگو کی ۔

 

انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں دوستانہ اور وسیع تعلقات کی تقویت کے لئے ایران کے مثبت نقطہ نگاہ کے پیش نظر، کینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے پارلیمانی تعلقات اور مختلف اقتصادی ، زرعی ، صنعتی ، تیل و گیس، ادویات اور طبی آلات و وسائل کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں توسیع پر بات چیت ہوئی ہے ۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مشرق وسطی اور مشرقی افریقا میں دہشت گردی کے بحرانوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا: دہشت گردگروہوں کے خلاف جنگ کے تعلق سے ایران اور کینیا کا موقف ایک جیسا ہے اور دونوں ہی ملکوں کے حکام دہشت گردی کے مقابلے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں ۔

کینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر موٹوری جاسٹین ادنا ہون نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا: ایرانی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دوستانہ تعلقات کی تقویت، اقتصادی شعبوں میں تعاون اور ثقافتی میدانوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دونوں ملکوں کی پارلیمانی دوستی کے گروپ کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران میں اپنے قیام کے دوران ایران کے دیگر اعلی ایرانی حکام سے بھی بات چیت کریں گے۔ ۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬