رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری ملاقات و گفتگو کی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کا خطاب جاندار تھا مگر ہمیں سفارتی محاذوں پر مسئلہ کشمیر کو مزید مضبوط کرنے اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے کہا: ہمسائیوں سمیت عالمی دنیا کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کو استوار کرنا ضروری ہے، کوئی مشکل وقت آیا تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں عوام اپنے حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، 76 روز میں 118 افراد شہید کر دیئے گئے، سینکڑوں زخمی ہیں، بھارتی سفاکیت اور عوام کی مظلومیت عالمی اداروں کو کیوں نظر نہیں آتی کہا: انسانی حقوق کی تنظیمیں، اقوام متحدہ کیوں خاموش ہیں؟ جبکہ او آئی سی عملی اقدام سے گریزاں ہے، ہم ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تمام فریقین کی خواہشات کے احترام کے ساتھ حل کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا: افسوس ماضی میں ہم پر خارجہ پالیسی مسلط کی جاتی رہی، اکثر فیصلے ایسے کئے گئے جو ہمارے تھے ہی نہیں لیکن تھونپے گئے، اب ہمیں ایک خود مختار اور ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے اپنی خارجہ پالیسی ازسرنو مرتب اور اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمسائیوں سمیت عالمی دنیا کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کو استوار کرنا ضروری ہے، ہمیں اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ اپنے ملک میں کسی دوسرے کی مداخلت کا راستہ روکیں اور کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات سے خود کو علیحدہ رکھیں، اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے کی بھی ضرورت ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا : اگر کبھی ملک پر مشکل وقت آیا تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور دفاع وطن کیلئے اپنی آئینی و قانونی دائروں میں رہتے ہوئے ہر اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰