24 September 2016 - 22:37
News ID: 423437
فونت
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سکریٹری سیاسیات:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سکریٹری سیاسیات نے حکومت سندھ کو محرم سے قبل صفائی ستھرائی اور روشنی کے مؤثر انتظامات میں ناکام بتایا ۔
علی حسین نقوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے وحدت ہاؤس کراچی میں عزاداری سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سندھ کو محرم سے قبل صفائی ستھرائی اور روشنی کے مؤثر انتظامات نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

انہوں نے سکیورٹی اقدامات پر بھی عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا : مختلف اجلاسوں میں پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام کو حساس آبادیوں اور امام بارگاہوں کی نشاندہی کے باوجود سکیورٹی کے کوئی مناسب اقدامات نہیں کئے ہیں ۔

نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ماہ محرم الحرام میں عزاداری اور عزاداروں کی خدمت حکومت کا اولین فریضہ ہونا چاہئے کہا: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام محض زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایوب گوٹھ، بھٹائی آباد، پہلوان گوٹھ، بن قاسم ٹاؤن، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی استر کاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بیریئرز کی تنصیب اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کاموں میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کہا: واٹر بورڈ انتظامیہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی، حکام بالا نیچے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کر رہے ہیں لیکن نچلا عملہ وسائل کی قلت کو بنیاد بنا کر کاموں میں سستی و کاہلی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سکریٹری سیاسیات نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر، ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے مطالبہ کیا : جلد از جلد محرم الحرام اور عزاداری سے متعلق امور کی انجام دہی کے لئے سنجیدہ اور بر وقت اقدامات کیئے جائیں، تاکہ ماہ مقدس محرم الحرام میں کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬