رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ یمن کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سوشل نیٹ ورک فیس بک پر یمن کے خلاف سعودی جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو انتہائی قابل مذمت عمل قرار دیا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ یمن پر سعودی بمباری اور جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ادارہ دنیا کی قوموں پر ایک بوجھ بن گیا ہے کہا : اقوام متحدہ کا ادارہ، عالمی قوانین کے تحفظ کے نام پر قوموں کو نابود کرنے پر تلا ہوا ہے ۔
محمد عبدالسلام نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ امریکہ کی کٹھ پتلی بن چکا ہے جسے واشنگٹن اپنے مفادات کے حصول کے لیے جیسے چاہتا ہے نچا رہا ہے کہا: یمن پر ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے سے سعودی حکومت کے زمینی، فضائی اور سمندی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں دس ہزار افراد شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۹۳