‫‫کیٹیگری‬ :
24 September 2016 - 15:42
News ID: 423423
فونت
جعفریہ الائنس کے سربراہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی قتل کیس میں مجرم ناصر قادری پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔
علی اکبر کمیلی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس کے سربراہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی قتل کیس میں خصوصی عدالت نے مجرم ناصر قادری پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔  


اس رپورٹ کے مطابق، کیس کے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اشتہاری ملزموں میں احمد حسن عرف بھائی اور نعیم شامل ہیں ۔


ملزم کی جانب سے صحت جرم کا انکار کئے جانے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔  


ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ یہ مجرم ناصر قادری، علی اکبر کمیلی کے قتل سمیت 29 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔


انہوں نے کہا :  ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے جس نے 5 افراد پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا تھا جو ایک مخصوص فرقے کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا جب کہ اس گروپ کے 3 ساتھی پہلے ہی جیل میں ہیں۔


واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کو 6 ستمبر2013ء کو عزیز آباد کے علاقے بنگوریہ گوٹھ میں واقع ان کی فیکٹری کے باہر فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا۔/۹۴۰/۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬