‫‫کیٹیگری‬ :
23 August 2016 - 22:10
News ID: 422788
فونت
حجت الاسلام مختار امامی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے بیان کیا : سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شر انگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
حجت الاسلام مختار امامی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے  اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا : کسی بھی ذمہ دار  سیاسی و مذہبی  جماعت کی طرف سے اس طرح کے  غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا : ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کا نگہبان ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے بیان کیا : سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شر انگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا : پاکستانی میڈیا اپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانتداری کے ساتھ کر رہا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں۔

حجت الاسلام مختار امامی نے کہا : میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : کوئی  بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے  اقدام کی قطعاَ حمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔

حجت الاسلام مختار امامی نے کہا : اپنے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد مجلس وحدت مسلمین کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬