‫‫کیٹیگری‬ :
23 August 2016 - 22:58
News ID: 422792
فونت
سید نزار حبل المتین:
حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری نے کہا : حرم کے فنی شعبیں شہری دفاع کے لئے ہر وقت تیار رہیں اور قدیم نجف کے باسیوں کی ہر قسم کی خدمت کے لئے خود کو آمادہ رکھیں۔
علامہ سید نزار حبل المتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے حرم کے فنی شعبہ کو تاکید کی کہ وہ شہری دفاع کے لئے ہر وقت تیار رہیں اور قدیم نجف کے باسیوں کی ہر قسم کی خدمت کے لئے خود کو آمادہ رکھیں۔

انہوں نے مہمانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا : قدیم شہر میں آتش سوزی کے واقعات میں کامیابی کے ساتھ قابو پانے کے لئے جدید آلات کاور سیفٹی آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

سید نزار حبل المتین نے بیان کیا : قدیم شہر میں حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ فنی نے شہری دفاع کے محکمہ کے ساتھ مل کر بہت سے واقعات میں آگ پر قابو پانے کے لیے عمدہ خدمات انجام دیں ہیں ۔

شہری دفاع کے وفد کے قائد شمری نے حرم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں دو جانبانہ تعاون کے لئے مزید کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔تا کہ قدیم شہر کو کسی بھی بڑے سانحہ سے بچایا جا سکے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬