‫‫کیٹیگری‬ :
25 August 2016 - 17:29
News ID: 422819
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے تاکید کی : ہم حکومت سے دو ٹوک مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداروں پر سے ایف آئی آرز واپس لی جائیں ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے ایک اہم خطاب میں بیان کرتے ہوئے کہا : پاکستان کے قیام کے وقت تمام مسلاک متحد تھے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : شیعوں نے بھی قام پاکستان میں بے پناہ قربانیاں دیں مگر بعد میں ہمیں فرقوں میں تقسیم کیا گیا ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بیان کیا : ہم پاکستان کے مہذب شہری ہیں ہماری شہری آزادیوں پر پابندی سے گریز کیا جائے عزاداری امام حسین ہماری شہری آزادی کا مسئلہ ہے اس پرکسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے تاکید کی : ہم حکومت سے دو ٹوک مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداروں پر سے ایف آئی آرز واپس لی جائیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬