رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے مولانا حافظ کاظم رضا نقوی کو صوبائی نائب صدر، پروفیسر ذوالفقار حیدر کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات، بابر زمان کو اعزازی صوبائی نائب صدر، سید انتظار حسین نقوی کو میڈیا ایڈوائزر اور سید محمد شاہ ایڈووکیٹ کو ملتان ڈویژن کا صدر نامزد کر دیا ہے ۔
اور اسی طرح مولانا قلب محمد علی شاہانی کو ضلع بھکر اور مولانا مختار ثقفی کو آرگنائزر ضلع لودھراں مقرر کر دیا گیا ہے۔
نئے عہدیداروں سے صوبائی صدر نے حلف لیا اور انہیں ہدایت کی کہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ اور عزاداری کے تحفظ کیلئے اپنی توانائیاں استعمال کریں۔
سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا : عہدہ اعزاز اور عوامی اعتماد کیساتھ ذمہ داری بھی ہے، جسے نبھانا ضروری ہے۔
انوہں نے حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا پیغام اتحاد امت ہر گھر میں پہنچائیں گے اور ان کی قیادت میں پاکستان کی سیاست میں پہلے سے زیادہ موثر اور متحرک کردار ادا کریں گے ۔
سید سبطین حیدر سبزواری نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : جس کیلئے سینٹرل کمیٹی اور سیاسی سیل کے حالیہ اجلاسوں میں حکمت عملی پر غور کیا گیا ہے۔