‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2016 - 17:39
News ID: 422857
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کی طرف سے؛
حرم امیر المومنین (ع) کی طرف سے حرم کی خادمات اور رضاکارانہ طور پر خدمت انجام دینے والیوں کے لئے میڈیکل کیمپ کا آغاز کر دیا ہے ۔
میڈیکل چیک

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے اپنے منصوبے کے مطابق حرم کی خادمات اور رضاکارانہ طور پر خدمت انجام دینے والیوں کے لئے میڈیکل کیمپ کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس میڈیکل کیمپ میں میں خون کے ٹیسٹز کے علاوہ آنکھوں ، شنوائی اور بدن کے دیگر ضروری ٹیسٹ کئے جائے گے۔

شعبہ صحت کے انچارج ڈاکٹر محسد المظفر نے بتایا : حرم کا طبی مرکز بہترین خدمات دینے کی اپنی کوشش جاری رکھے گا اور تمام خادمین بشمول خواتین خادمات کی صحت کے حوالے سے یقینی بنائی جائے گی۔

دوسری جانب اس بورڈ کے ڈاکٹر عمار یاسری نے بتایا کہ حرم امیر المومنین (ع) کےتمام خادمین کو اس پروگرام کے تحت معائینہ کیا جائے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬