‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2016 - 19:32
News ID: 422866
فونت
حجت الاسلام کاظم صدیقی:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا : گذشتہ پانچ برسوں کے دوران استقامت کے معجزے نے شام کی قانونی حکومت کو گرنے سے بچایا ہے۔
حجت الاسلام کاظم صدیقی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں شام میں بشاراسد کی قانونی حکومت کو گرانے کے  لئے عالمی سامراج اور صیہونیوں کی ہمہ جانبہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : استقامتی محاذ روز بروز طاقتور ہوتا جا رہا ہے اور علاقے میں تکفیریت کا خطرہ جلد ہی نابود اور اس کی بیخ کنی ہو جائے گی۔

تہران کے خطیب جمعہ نے یمن میں بچوں کی قاتل آل سعود حکومت کے جرائم اور یمنی عوام کے مسلسل قتل عام کے بارے میں کہا : سعودی عرب، یمن  پر وحشیانہ بمباریوں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ و برباد کرنے کے باوجود اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا۔

انہوں نے یمن میں اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل کو جارح قوتوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کے راستے کا جاری سلسلہ قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی یمن کی قانونی حکومت خود مختاری حاصل کرلے گی اور سعودی عرب اور اس کی حامی حکومتیں اپنے اعمال کی سزا  پائیں گی۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران میں ہفتہ حکومت اور سابق صدر شہید محمد علی رجائی اور سابق وزیراعظم شہید جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا : ان دونوں ہستیوں نے اپنی شہادت کے ذریعے جس حقانیت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے انہوں نے اسلامی جمہوری نظام میں حکومتی عہدیداروں کے لئے بہترین نمونہ پیش کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬