‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2016 - 19:46
News ID: 422867
فونت
بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ایک بار پھر منامہ کے مضافاتی علاقے الدراز میں اکثریتی شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔
نماز جمعہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کے کارندوں نے مسلسل چھٹے ہفتے الدراز کی معروف مسجد امام صادق علیہ السلام میں شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔

آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بحرینی شہریوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آل خلیفہ کے فوجیوں نے الدراز کے علاقے میں امام جمعہ حجت الاسلام صنقور اور دوسرے نمازیوں کے داخلے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔ جس کے باعث مسلسل چھٹے ہفتے اس علاقے میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جا سکی۔

بحرین سے ملنے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق، اس ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے دن علمائے دین اور انقلابی جماعتوں کی اپیل پر عوام نے پر امن جلوس نکال کر آل خلیفہ کے ظلم وستم کی مذمت کی۔

بحرین میں چودہ فروری سنہ دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف انقلابی تحریک شروع ہوئی ہے۔ اس ملک کے عوام امتیازی سلوک کے خاتمے، عدل و انصاف کی برقراری، آزادی اور جمہوری حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

بحرینی عوام پر آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ ایک ایسے وقت جاری ہے جب اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں آل خلیفہ حکومت سے کہا : وہ بحرینی شہریوں کے خلاف اپنے مظالم بند کر دے اور جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کو ایذائیں دینے سے باز آجائے۔

آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ تیس جون کو بحرین کے اکثریتی شیعہ مسلمانوں کے مذہبی قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی جس کے بعد سے بحرینی عوام کی ایک بڑی تعداد، ان سے اظہار یکجہتی اور آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے الدراز میں ان کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہے۔

بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے لئے پرامن تحریک چلا رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬