‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2016 - 20:19
News ID: 422869
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے بیان کیا : امت اگر اسی طرح اتحاد و وحدت سے آگے بڑھتی رھی تو ھر سازش ناکام ھو گی فلسطیں و کشمیر آزاد ھو گا ، وطن عزیز بھی امن کا گہوارہ بنے گا ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گولڑہ شریف جو اھلسنت برادران اور مشائخ عظام کی ملک میں سب سے بڑی درگاہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا اھلسنت کے بھت بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔

قادیانیت کے خلاف اعلی حضرت پیر مھر علی شاہ کی جدوجہد کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس، "عالمی خاتم النبیین کانفرنس" میں حجت الاسلام عارف حسین واحدی صاحب نے شرکت اور خطاب کیا ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا : پیر مہر علی شاہ کی عالمی سازش قادیانیت کے خلاف جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کے ساتھ اس جدوجہد میں تمام مسالک کے علما کرام شریک تھے ۔

انہوں نے کہا : اس وقت امت اسلامیہ کی مشکلات کا ذکر کرتے ھوئے حجت الاسلام واحدی صاحب نے کہا : اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے دنیا میں اسلام کا تعارف بہتر انداز میں علما و مشائخ نے کرایا اسلام مغرب کے دروازوں پر دستک دینے لگ گیا تھا ۔

شیعہ علما کونسل کے رہنما نے وضاحت کی : مغرب کو اسلام سے خطرہ محسوس ھوا تو قادیانی جیسے اپنے ایجنٹ کے زریعے اسلام پر ضرب لگانے کی کوشش کی جو اتحاد امت کے ذریعے ناکام ھوئی، اس کے علاوہ سامراجی قوتوں نے مسلمانوں سے روح محمدی نکالنے کے لئے مغربی کلچر کو رواج دینے کی کوشش کی مٰیڈیا کو استعمال کیا ۔

انہوں نے کہا : اب تک یہ کوششیں جاری ہیں، سب سے بڑی امت مسلمہ کے خلاف سازش مسلمانوں میں اختلاف و انتشار ڈالنے کی کی گئی فرقہ واریت، مسالک میں اختلافات، انتہا پسندی، شدت پسندی، دھشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش ھوئی جس سے دو مقاصد حاصل کرنے کی کوشش ھوئی ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے کہا : اول اسلام کے مقدس و مبارک چہرے کو بدنام کرنے اور اسے دھشت گرددین کے طور پر دکھانے کی سازش ھوئی، دوم امت اسلامی کو آپس میں لڑا کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی گئی میں تمام مسالک کے جید علما اور مشائخ عظام کو سلام پیش کرتا ھوں کہ اس سازش کو بھانپ کر اپنی صفوں میں اتحاد کے ذریعے سامراجی اور کفریہ سازشوں کو ناکام کیا ۔

شیعہ علما کونسل کے رہنما نے نے بیان کیا : آج درگاہ عالیہ گولڑہ شریف نے یہ عظیم کانفرنس بلا کر اور تمام مسالک کے علما اور عوام کو اس میں دعوت دے کر اسلاف کی یاد تازہ کردی، جب ھم سب متحد تھے تو انگریزوں اور ھندووں سے ملک چھین لیا آزادی حاصل کی، آج امت کے خلاف ھندو اور یہودی متحد ھیں ھمارے اندر اختلاف ڈال کر ھمیں کمزور کر کے ھم پہ اپنے نظام کو مسلط کرنے کے درپے ھیں ھماری قیادت حجت الاسلام ساجد نقوی کی ، دیگر مسالک کے علما کرام سے ملکر اتحاد امت کے لئے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں مولانا فضل الرحمان، مولانا شاہ احمد نورانی، قاضی حسین احمد، اور دیگر علما کی کاوشیں لائق تحسین ھیں ۔بیداری کا ثبوت ہے ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے کہا : امت اگر اسی طرح اتحاد و وحدت سے آگے بڑھتی رھی تو ھر سازش ناکام ھو گی فلسطیں و کشمیر آزاد ہو گا ، وطن عزیز بھی امن کا گہوارہ بنے گا اور اسلام و مسلمان سرفراز و کامیاب ھو نگے، دشمنان اسلام ذلیل و رسوا ہونگے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬