‫‫کیٹیگری‬ :
30 August 2016 - 21:17
News ID: 422924
فونت
حجت الاسلام سید حسنین باقری:
حجت الاسلام سید حسنین باقری نے امام علی رضاؑ کی سیاسی بصیرت پر جامع گفتگو کرتے ہوئے کہا : ہمیشہ دنیا کی نگاہوں میں اہلبیت رسول (ع) کا تقدس اور احترام رہا ہے۔
حجت الاسلام سید حسنین باقری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے مناسبت سے دفتر مجلس علماء ہند واقع لکھنؤ میں ایک اہم پروگرام بعنوان ’’حیاتِ امام علی رضا (ع) کے سیاسی نقوش‘‘ منعقد ہوا۔

اس پروگرام کے خطیب حجت الاسلام سید حسنین باقری نے کہا : سیاست کے لئے ہر انسان کے ذہن میں عجیب تصور ہے، یعنی سیاست گویا دین سے الگ کسی چیز کا نام ہے۔ آج سیاست کا ظاہری مفہوم دوسروں کو بیوقوف بنانا اور لوگوں کے حقوق کی پامالی ہے۔

حسنین باقری نے کہا : ایک مومن کے لئے ضروری ہے کہ وہ سیاست سے بخوبی واقف ہو۔ سیاست دین کا اہم حصہ ہے۔ ہر امام نے سیاسی زندگی گزاری ہے۔

انہوں نے کہا : مومن کو یہ پہچان ہونی چاہیے کہ کہاں سے ہمیں نقصان ہوسکتا ہے اور کہاں سے فائدہ۔ مومن کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی بھی اسے بیوقوف بنا دے۔

حسنین باقری نے مزید کہا : ہمیشہ دشمن نے حق کا لباس پہن کر حق کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ جس طرح کچھ لوگ صرف اس لئے مسلمان ہوئے تھے کہ مسلمان رہ کر اسلام کو نقصان پہنچا سکیں۔

انہوں نے کہا : دین اسلام کو اتنا نقصان خارجی دشمنوں سے بھی نہیں پہنچا، جتنا نقصان داخلی دشمنوں نے پہنچایا ہے۔ آج بھی ایسے ہی لوگ دین کے نام پر دین کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور قرآن کی آیات کی غلط تفسیر پیش کرکے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

حوزہ علمیہ ہند کے استاد نے امام علی رضاؑ کی سیاسی بصیرت پر جامع گفتگو کرتے ہوئے کہا : ہمیشہ دنیا کی نگاہوں میں اہلبیت رسول (ع) کا تقدس اور احترام رہا ہے۔

حجت الاسلام حسنین باقری نے آخر میں کہا : آل محمد علیھم السلام کی پہچان انکا علم تھا تو پھر ہم علمی میدان میں اتنے پسماندہ کیوں ہیں؟ کیا ہماری پہچان علم کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئے۔ کوئی علم دینی یا دنیاوی نہیں ہوتا، یہ ہماری کی ہوئی تقسیم ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬