‫‫کیٹیگری‬ :
01 September 2016 - 18:42
News ID: 422962
فونت
زائرین کا یہ وفد جن کے نام ہندوستان میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے جشن امیر المومنین علیہ السلام کے ضمن میں مفت زیارت کے لیے ہونے والی قرعہ اندازی میں نکلے تھے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر بنگلور سے آئے ہوئے زائرین کے ایک وفد نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفيقه) سے ملاقات کی۔

زائرین کا یہ وفد ان خوش نصیبوں پر مشتمل تھا کہ جن کے نام ہندوستان میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے جشن امیر المومنین علیہ السلام کے ضمن میں مفت زیارت کے لیے ہونے والی قرعہ اندازی میں نکلے تھے۔

ان تمام زائرین کی ہندوستان سے یہاں آمد اور یہاں زیارت کے دوران ہونے والے تمام اخراجات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے فراہم کیے ہیں۔

ملاقات میں سید محمد اشیقر(دام توفيقه) نے کہا: یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہم آج حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں ایک دوسرے سے مل رہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے اہل بیت علیھم السلام کے پیروکاروں اور خاص طور پر ہندوستانی مومنین کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں کیونکہ اہل بیت علیھم السلام کے شیعہ ہی اس حقیقی اسلام کے علمبردار ہیں کہ جس میں شدت پسندی اور دہشت گردی کا نام و نشان نہیں ہے۔

وفد کے سربراہ آغا سلطان نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے اور خدام کا ہندوستان میں ثقافتی پروگراموں کے انعقاد اور مومنین کو مقامات مقدسہ کی زیارت سے مشرف کروانے پہ شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬