‫‫کیٹیگری‬ :
05 September 2016 - 20:52
News ID: 423056
فونت
حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد :
ایران کے مقدس شہر قم میں مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا : ہم وہابیوں کی مذہبی اور تعلیمی کتابوں اور ان کے بنیادی مآخذ سے یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ یہ فرقہ مسلمان نہیں ہے۔
تکفیری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں بیان کیا : موجودہ حالات میں وہابی اور تکفیری گروہوں نے اسلام کی آبرو پامال کردی ہے اور وہ پوری دنیا میں جارحانہ اور تخریبی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں اور ہمیں چاہئے کہ مسلمانان عالم اور اقوام عالم کو یہ بتائیں کہ یہ مسلمان نہیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آج وہابیت اپنے جارحانہ اور بے رحمانہ افکار کے ساتھ اسلام اور بشریت کے لئے سب سے بڑے خطرے میں تبدیل ہوگئی ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا : شیعہ علماء کی جانب سے اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے باعث، آج اہل تسنن نے بھی وہابیت کو متعارف کرانے کے سلسلے میں اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں چنانچہ حال ہی میں چچنیہ میں اس سلسلے میں ہونے والی کانفرنس کے اختتامی بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ وہابی مسلمان نہیں ہیں جس کے بعد سے سعودی عرب اور وہابی علماء پر وحشت طاری ہوگئی ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا : ہم وہابیوں کی مذہبی اور تعلیمی کتابوں اور ان کے بنیادی مآخذ سے یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ یہ فرقہ مسلمان نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہمیں اقوام عالم پر یہ ثابت کرنا چاہئے کہ اسلام تشدد پسند دین نہیں ہے اور پاپ نے بھی حال ہی میں کہا ہے کہ داعش کا اسلام و مسلمین سے کوئی ربط نہیں ہے کہ جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے امید ظاہر کرتے ہوئے بیان کیا : ہمیں امید ہے کہ جلد از جلد وہابیت کا خاتمہ ہو اور اس کی نابودی کے ساتھ ہی تمام مسائل منجملہ حج کی ادائیگی میں ڈالی جانے والی رکاوٹیں ختم ہوں اور عالم اسلام کو اس گمراہ فرقے کے شر سے نجات ملے۔(۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۵)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬