‫‫کیٹیگری‬ :
06 September 2016 - 20:53
News ID: 423070
فونت
شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں ڈویژنل سطح پر تحفظ عزاداری کانفرنسیں منعقد کیا جائے گا ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں ڈویژنل سطح پر تحفظ عزاداری کانفرنسیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن کی صدارت اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کریں گے۔

ساہیوال ڈویژن کی تحفظ عزاداری کانفرنس ۱۰ ستمبر، ملتان ۱۱ ستمبر، ۱۸ اگست کو سرگودھا میں پیغام کربلا اتحاد امت کانفرنس اور کراچی میں تحفظ عزا کانفرنس نشتر پارک میں منعقد کی جائے گی۔

ان کانفرنسوں میں علما و ذاکرین، معززین علاقہ، بانیان مجالس عزا، متولیان امام بارگاہان اور لائسنسداران جلوس ہائے عزا شریک ہوں گے۔

ان کانفرنسوں میں عزاداری سید الشہدا میں رکاوٹوں کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

لاہور میں علما سے گفتگو میں شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا : گزشتہ محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوس ہائے عزا کیخلاف درج ایف آرز حکمرانوں کے گلے کا پھندا ثابت ہوں گی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں واپس لیا جائے۔

انہوں نے بیان کیا : عزاداری سید الشہدا رسم نہیں، ہماری عبادت ہے، جس میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا : نیشنل ایکشن پلان کو دہشتگردوں کیخلاف استعمال کیا جائے، اسے عزاداری کے انعقاد اور درودو سلام پڑھنے میں رکاوٹوں کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔(۹۸۹/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬