‫‫کیٹیگری‬ :
08 September 2016 - 12:02
News ID: 423099
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے التَّوسُّل في اللُّغتين الإنجليزيّة والعربيّة کے نام سے کتاب شائر کی گئی ہے ۔
التَّوسُّل في اللُّغتين الإنجليزيّة والعربيّة

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم نے التَّوسُّل في اللُّغتين الإنجليزيّة والعربيّة کے نام سے ایک نئی کتاب شائع کی ہے۔

یہ کتاب خاتون سکالرزمنار كريم مهدي الطائي نے تحریر کی ہے کہ جس میں انگلش اور عربی زبان میں دعا کے طریقہ اور توسل کے اسلوب کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے ۔

اس کتاب میں دونوں زبانوں میں توسل کے طریقہ میں موازنہ کر کے دونوں زبانوں میں موجود اس سلسلہ میں مشابہت کو بیان کیا گیا ہے۔

اس کتاب میں شاہد کے طور پر انجیل کی آیات، احادیث نبوی اور قرآنی آیات کو پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم مختلف سائنسی اور ثقافتی موضوعات کے بارے میں تحقیقی مقالے اور کتابیں شائع کرتا رہتا ہے اور اس مرکز کے قیام کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر علوم میں تحقیق کرنا اور تحقیقی مواد کو شائع کرنا ہے۔ /۹۸۹/ف/۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬