رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے روابط عامہ اور میڈیا کے سربراہ محمد امین توکلی زادہ نے مدافع حرم کے اہل خانہ کے درمیان کہا: آج تمام مدافعان حرم اہل بیت علیہم السلام مسلمانوں کے دلی و قلبی لگاو کا سبب بنا ہوا ہے اور فاطمیون مجاہدین گروپ اس سلسلے میں اخلاص و ایثار اورقیام و استقامت کا نمونہ ہے۔
انہوں نے مدافع حرم کے شہداء کے اہل خانہ کے درمیان اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہ ہم مدافعان حرم کے اہل خانہ کے صبر و استقامت کے مرہون منت ہیں کہا: آج دنیا میں جو بھی اختلاف دیکھنے کو مل رہا ہے وہ حق وباطل کے درمیان جنگ کی واضح دلیل ہے جو ہم لوگوں کے لئے شام میں کاملا روشنی کے ساتھ قابل مشاہدہ ہے ۔
محمد توکلی زادہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ظلم و ستم اور سامراجی حکومتیں اس فکر میں ہیں کہ اس جنگ کوشیعہ و سنی کے درمیان ثابت کریں، جب کہ سب کے لیے واضح ہے کہ تکفیری نظریہ کا اسلام و مسلمین سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اہل سنت بھی اس گروہ کے خبیث ہاتھوں قتل ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا: بہت سے لوگ شام میں تکفیریوں سے جنگ کو ہلکا اور معمولی دکھانے کی کوشش میں ہیں۔ عالمی سامراج ، شام میں جنگ کو دنیا والوں کے سامنے شیعہ سنی اختلاف کے طور پر تعارف کرانے میں لگا ہوا ہے، جب کہ تکفیری گروپ مسلمانوں کے خلاف عالمی سامراج کی حمایت میں ہیں اور ان کا مقصد غاصب اسرائیل کی حفاظت ہے۔
توکلی زادہ نے بیان کیا : دشمنوں کے مختلف حملوں کے مقابلے میں ، لطف الہی اور اہل بیت علیہم السلام کی عنایت سے اچھے واقعات پیش آئے ہیں اور ہمارے یمنی ، بحرینی بھائیوں اور فاطمیوں گروپ وغیرہ میدان ظہور حق کے مدد گاروں کے طور پر وجود میں آئے کہ جس سے مختلف قوموں میں شیعہ و سنی فرقوں کے دومیان برادری و بھائی چارگی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے : دشمن میڈیا کے بڑے بڑے چینلوں کے ذریعہ ہالیورڈ میں فلمیں بناکر اسلام سے خوف و ہراس کی تبلیغ اور قیام و استقامت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ یہ دشمن کی مسلسل سرگرمیان اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ حق کی قدرت و طاقت کے مقابلے میں خوف و ہراس میں ہے۔
انہوں نے فاطمیون گروپ کے اخلاص کے ساتھ جنگی توانائی پر خلوص نیت اور تواضع کو کامیابی کا راز قراردیا اور مدافع حرم کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا: دشمن نے جس وقت فاطمیون کے مقابلےخود کو ہارتے دیکھا تو اس نے مدافع حرم کے اہل خانہ میں تحریف و نفوذ کرنا شروع کیا، لیکن آپ حضرات کے پختہ عقید ہ اور بصیرت نے دشمن کے اس زہرآلود تیر کو بھی خود اسی کی طرف پلٹادیا۔
محمد توکلی زادہ نے بیان کیا : اگر یہ دیکھو کہ فاطمیون کے خلاف نفسیاتی جنگ چھڑی ہوئی ہے اس کی اصلی وجہ فاطمیون کی کامیابی ہے۔ چونکہ وہ آپ کو شکست نہیں دے سکتے تو وہ آپ پر نفسیاتی حملے کررہے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے روابط عامہ اور میڈیا کے سربراہ نے کہا: دشمن جدید ترین ٹیکنالوجی اور اسلحے کے ساتھ میدان میں اترا ہے لیکن مدافعان حرم کی بلند ہمت کے سامنے ذلیل ہوکر رہ گیا ہے ۔ تمام ظلم وستم اور سامراجی حکومتیں شام میں حاضرہیں اور کوشش کررہی ہیں کہ اہل حق کو شکست دیں لیکن آج تک وہ کامیاب نہیں ہوپائے ہیں۔
انہوں نے کہا: آج ہماری عزت اور اقتدار امام خمینی (رہ) کی تحریک و فکر کا نتیجہ ہے ، یہ وہی ہزار سالہ اولیاء الہی اور اہل بیت علیہم السلام کی افکار کا تسلسل ہے اور آج بھی مقام معظم رہبری تمام ملکی و غیرملکی حملات کے باوجود اس پرچم کو اٹھائے ہوئے ہیں۔
محمد توکلی زادہ نے کہا : امام خمینی(رہ) و مقام معظم رہبری حق کے پرچمدار ہیں ؛ وہ پرچم کہ جو انبیاء و الیاء الہی علیہم السلام نے اٹھایا ہے اور آج پوری دنیا اس تاریخی کامیابی پر شاہد ہے۔
واضح رہے کہ فاطمیوں افغانستان کے شیعوں کا وہ گروہ ہے جو شام میں روضات مقدس کی حفاظت کے لئے شام میں تکفیری وہابی و سامراجی طاقت سے مقابلہ کر کے خاندان عصمت و طہارت کے حرم کو بے حرمتی سے بچا رہے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۷۸۰/