‫‫کیٹیگری‬ :
14 September 2016 - 19:20
News ID: 423227
فونت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ عید سعید قربان کی شب جشن و خوشحالی میں غرق تھا۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید سعید قربان کی مناسبت سے زائرین و مجاورین کے عظیم اجتماع کے ساتھ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں جشن عید قربان منایا گیا ۔

اسی مناسبت سے آستان قدس رضوی میں ڈیکوروشن کیا گیا اور عود و عنبر و گلاب کا چھڑکاؤ کرکے خوشبو سے تمام صحن و ہالوں کو معطر کیا گیا اور ہزاروں زائر و مجاور اس عظیم عید کی مناسبت سے نماز شکرانہ انجام دے رہے تھے ۔

حرم مطہر رضوی اس رات میں نور وروشنی سے بھراہوا تھا اور اس روضہ منورہ کے صحن و ہال زائرین سے مملو تھے کہ جو مبارک باد پیش کرنے کی غرض سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حضور مشرف ہوئے تھے تاکہ رضوی چشمہ معرفت سے سیراب ہوسکیں۔

اس عظیم عید کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے روابط و تبلیغات کے سربراہ کی جانب سے مختلف پروگرام زائرین و مجاورین کے لیے حرم مطہر رضوی میں رکھے گئے تھے۔

شعراء و ذاکرین اہل بیت علیہم السلام کی زبانی منقبت خوانی ،قصیدہ خوانی اور آیت اللہ سید احمد حسینی خراسانی نے صحن جامع رضوی میں تقریر کی یہ سب حرم مطہر رضوی میں عید سعید قربان کی مناسبت سے پروگرام تھے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬