‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2016 - 22:58
News ID: 423307
فونت
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے پونے تین ماہ بھوک کا ثمرہ ذاکراہل بیتؑ گلفام حسین ہاشمی پردو سال سے عائد ضلع ، صوبہ اور زبان بندی کی پابندی ہٹادی گئی ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے معروف ذاکراہل بیتؑ گلفام حسین ہاشمی پردو سال سے عائد ضلع ، صوبہ اور زبان بندی کی پابندی ہٹادی گئی ہے، جس کا باقائدہ نوٹیفکیشن مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی صوبائی قائدین سے مزاکرات کے بعد صوبائی وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ علمائے کرام ، ذاکرین عظام پر پنجاب حکومت کی جانب سے عائد بلاجواز پابندیوں ، عزاداری کے جلوسوں اور بانیان مجالس پر عائد جھوٹے مقدمات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے پونے تین ماہ بھوک کی تھی جس کے دوران انہوں نے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ وفاقی وپنجاب اور خیبر پختونخواکی صوبائی حکومت کے سامنے پیش کیا تھا۔

 جس پر عملدرآمد کا وعدہ حکمرانوں کی جانب سے کیا تھا گلفام ہاشمی پر دو سال سے عائد پابندی کا خاتمہ بھی بھوک ہڑتال کے ثمرات میں سے ایک ہے ، جبکہ خیبر پختونخواحکومت پہلے ہی ایم ڈبلیوایم کے مطالبات کے حل کے لئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے چکی ہے جن پر بتدریج عملدرآمد شروع ہو چکا ہے ۔/۹۸۸/۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬