‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2016 - 23:51
News ID: 423317
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام سید نزار ھاشم حبل المتین نے صحن فاطمہ (س) پر جاری کام کا جائزہ لیا ۔
صحن فاطمہ (س)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام سید نزار ھاشم حبل المتین نے صحن فاطمہ (س) پر جاری کام کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ساتھ کنسٹرکشن کمپنی الکوثر کے مسوولین بھی تھے۔

کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ نے اس منصوبے کے حوالے سے جامع بریفینگ جنرل سیکریٹری کو دی۔

جنرل سیکریٹری نے دورہ کے بعد حرم کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اھلبیت(ع) کی برکت اور الکوثر کنسٹرکشن کمپنی کی ٹیم کی شبانہ روز محنت کی بدولت اس منصوبے کا کافی حصہ مکمل ہو چکا ہے ۔

انشا اللہ مناسبات کی زیارت پر اس کے کئی حصے عوام کے استعمال کے لئے کھول دئے جائے گے جس میں رواق ابو طالب اہم ہے ۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ اس منصوبے میں استعمال شدہ مواد بہترین نوعیت کا حامل ہے جبکہ دیگر اہم اجزا کی تکمیل بھی اپنے اخری مراحل میں ہے جبکہ اس منصوبے کے دوران دو اہم سٹرکیں بھی تعمیر کی گئی ہے ۔

اس منصوبے کے انجینئر نے بتایا کہ اس کے ایک حصے کا افتاح عنقریب عید غدیر پر کیا جائے گا اس سلسلہ میں اس مقام کی صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ،عنقریب افتتاح ہونے والے حصے کا رقبہ ۱۰ سے پندرہ ھزار مربع میٹر ہے جو زائرین کے آرام و عبادت کے لئے تیار ہو گا۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬