‫‫کیٹیگری‬ :
22 September 2016 - 23:18
News ID: 423392
فونت
حرم امیر المومنین (ع) میں قائم مہمان خانے کے زیر انتظام عید غدیر کی مناسبت سے حاضر ہونے والے زائرین میں ایک لاکھوں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ۔
حرم امیر المومنین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں قائم مہمان خانے کے زیر انتظام عید غدیر کی مناسبت سے حاضر ہونے والے زائرین میں ایک لاکھوں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ۔

مہمان خانے کے نگران اور انتظامی کمیٹی کے رکن سید عیسی خرسان نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ مختلف تنظیموں اور اداروں کے تعاون کے بدولت ہم نے اس عظیم زیارت کی مناسبت سے زائرین میں لاکھوں پیکٹ کھانے تقسیم کئے ہیں اس غرض سے دو مقامات پر انتظام کیا گیا تھا ۔

ایک حرم کے اندر مہمان خانے میں اور دوسرا بائی پاس کے نزدیک انتظام کیا گیا تھا جس میں زائرین کو دوپہر اور رات کا کھانا فراہم کیا گیا۔۹۴۰/۹۸۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬