‫‫کیٹیگری‬ :
28 September 2016 - 15:41
News ID: 423507
فونت
رهبر معظم انقلاب اسلامی:
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید ستاری فوجی یونیورسٹی میں فارغ التحصیل فوجی جوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملکی دفاع کے سلسلے میں مسلح افواج کو اپنا نقش ایفا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔
رهبر معظم انقلاب اسلامي شہید ستاری فوجی یونیورسٹی میں فارغ التحصیل فوجی جوانوں کو نشان اور درجات عطا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حصرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید ستاری فوجی یونیورسٹی میں فارغ التحصیل  فوجی جوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملکی دفاع کے سلسلے میں مسلح افواج کو اپنا نقش ایفا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایمانی، اعتقادی، علمی و فنی صلاحیتوں میں اضافہ ،مسلح افواج کے نظم و نسق اور جوان فوجیوں کو گرانقدر تجربات منتقل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:  ایرانی قوم کو اسلام، استقلال اور دین خدا کی حاکمیت کے اعلی اصولوں پر عمل کرنے کی وجہ سے دشمنوں کے بہت بڑے اور وسیع محاذ کی عداوت اور دشمنی کا سامنا ہے لہذا ملکی دفاع کے سلسلے میں مسلح افواج کو اپنا نقش ایفا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوجی سپاہیوں اورشہید صیاد شیرازی و شہید بابائی جیسے فوج کے اعلی کمانڈروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: آج دوست اور دشمن دونوں  اسلامی اقتدار اورایرانی قوم کی عزت و ‏عظمت  کے معترف ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوج کے اعلی کمانڈروں کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ملک کا مستقبل درخشاں اور تابناک ہے اور ایرانی قوم و سپاہ پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہےگی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تقریب سے قبل شہداء کے مزار پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے  اس تقریب میں شہید ستاری فوجی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل  فوجی جوانوں کو نشان اور درجات عطا کئے اور گراؤنڈ میں موجود فوجی دستون نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلامی پیش کی۔

یہ تقریب فضائیہ کی شہید ستاری یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے اعلی کمانڈر بھی موجود تھے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬