‫‫کیٹیگری‬ :
28 September 2016 - 15:48
News ID: 423508
فونت
ڈاکٹرحسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے قزوین کے عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران کے غیور اور بہادر عوام کسی بھی حالت میں جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے ۔
حجت الاسلام والمسلین ڈاکٹر حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹرحسن روحانی نے قزوین کے عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران نے صدامیوں کی مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے 24 گھنٹوں میں منہ توڑجواب دیا تھا ۔

انہوں نے کہا : ایران کے غیور اور بہادر عوام کسی بھی حالت میں جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے ایران نے صدامیوں کی مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے 24 گھنٹوں میں  ہی عراق جوابی کارروائی سے لرزہ طاری کردیا تھا۔

صدر حسن روحانی نے کہا : شہید رجائی کے قزوین  کی تابندگی کا سلسلہ ملک میں  جاری ہے شہید رجائی نے سخت شرائط میں ملک کے انتظامی امور کی ذمہ داری کو اپنے دوش پر لیا اور وہ آخری دم تک عوام کی خدمت میں مصروف رہے اور اپنے دیرینہ دوست شہید محمد جواد باہنر کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

انہوں نے کہا : 31 شہریور کو صدام معدوم نے ہمارے ملک پر حملہ کیا اور ایران کی مسلح افواج نے پہلے ہی دن 140 لڑاکا طیاروں کے ذریعہ عراق کے حساس مراکز پر جوابی حملہ کرکے غرہق پر لرزہ طاری کردیا تھا۔ ایرانی قوم نے جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی صدام معدوم کی کمر توڑ دی تھی لیکن  صدام کو پھر عالمی سامراجی اور علاقائی طاقتوں کی حمایت اور مدد مل گئی  اور ایرانی قوم نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں فتح حاصل کرکے دنیا پر ثابت کردیا کہ ایران کی  غیور ، بہادر اور شجاع قوم ہر حالت میں جارح ملک کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬