‫‫کیٹیگری‬ :
30 September 2016 - 18:59
News ID: 423552
فونت
آیت الله امامی کاشانی :
تھران میں اس ہفتہ کے امام جمعہ نے قائد انقلاب اسلامی کی طرف سے بعض لوگوں کو انتخاب کے لئے دی گئی نصیحت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی کا یہ مشورے و نصیحت معاشرے میں تزلزل و اختلاف پیدا نہ ہونے پائے کی وجہ سے دیا تھا ۔
آیت الله امامی کاشانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر تھران میں اس ہفتہ نماز جمعہ آیت الله محمد امامی کاشانی کی امامت میں پڑھی گئی، انہوں نے اپنے خطبہ جمعہ میں محرم کے عبادی مہینہ نزدیک ہونے کی مناسبت سے عزادری کے فلسفہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام حسین علیہ السلام کی طرف سے اس قیام کا مقصد امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا تھا اور پیغمبر اسلام اور امیر المومنین کی سیرت کو زندہ کرنا تھا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امر بالمعروف کے اثر ہونے کا پہلا شرط یہ ہے کہ خود امر بالمعروف کرنے والا شخص اس پر عمل کرتا ہو، امام علیہ السلام بھی عمل کرتے تھے اور دین کو زندہ و باقی رکھنے کے لئے قیام کیا تھا ، اگر امر بالمعراف کرنے والے کی نیت پاک ہو اور اس کا باطن طاہر ہو تو اس کی بات اثر کرتی ہے لیکن اگر دل پاک نہ ہو تو اس کے اثرات موثر نہیں ہوتے ہیں ۔

آیت الله امامی کاشانی نے اپنے خطبے کے دوسرے حصہ میں بیان کیا : آج آل سعود اور سعودی عرب کے حکمران امریکہ اور صہیونیوں کے ساته مسلم ممالک میں انتہاپسند اور دہشتگرد عناصر بهیجنے میں ملوث ہیں جس سے سعودی عرب کا ناجائز صہیونی ریاست، امریکہ اور اسلام مخالف گروہوں کے ساتھ شیطانی گٹھ جوڑ ظاہر ہوتا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے مسلم اقوام کو بعض مغربی اور عرب ملکوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی سفارش کی ہے۔

امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا : آج عالم اسلام تکفیری دہشت گرد گروہوں کے حامی بعض مغربی اور عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب کی سازشوں کا شکار ہے امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ ان سازشوں میں نہ آئے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے فقہی بنیادوں پر چارہ جوئی کرے۔

انہوں نے تاکید کی : سبھی اسلامی اور عرب ملکوں کو خبردار کرتا ہوں کہ  سعودی عرب تکفیری دہشت گرد گروہوں کی مدد کر کے صیہونی حکومت اور امریکہ کے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے اس سے مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ولایت فقیہ کو اسلامی معاشرے کے لئے امید و حوصلے کا باعث قرار دیا اور کہا : ولایت فقیہ علمی دلائل و استدلال کے ساتھ ساتھ سماجی اعتبار سے بھی امید بخش ہے ۔

 تہران کے خطیب جمعہ نے نماز کے خطبے میں دفاع مقدس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی شجاعت و بہادری کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ایران کی مسلح افواج اسلامی اقدار کی پاسداری اور معاشرے کی حفاظت کی ہی راہ پر پوری قوت کے ساتھ گامزن ہیں۔

انہوں نے ہفتہ دفاع مقدس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران میں جو غیر معمولی امن و سکون اور سلامتی پائی جا رہی ہے وہ ہماری مسلح افواج کی فداکاریوں اور کوششوں کی مرہون منت ہے-

آیت اللہ کاشانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : مسلح افواج نے سرحدوں کی حفاظت اور اسلامی اقدار کی پاسداری میں شاندار کارنامے انجام دیئے ہیں۔

 تہران کے خطیب جمعہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر مسلم ممالک امن و استحکام کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور پہلے سے بھی زیادہ پائیداری اور ثابت قدمی کے ساتھ ترقی و پیشرفت کے مراحل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس، فوج اور مسلح افواج کی بے دریغ کوششوں سے وطن محفوظ اور مضبوط ہے اور اس کے ساتھ ایرانی مسلح افواج کی اعلی صلاحیتوں اور جنگی مہارت کی وجہ سے ایران مخالف دشمنوں کی ہر سازش ناکام ہوچکی ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے بیان کیا : قائد اسلامی انقلاب نے ہمیشہ مغربی نوجوانوں اور ممالک کو ﺑﺼﯿﺮﺕ، ﮨﻮﺷﯿﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﺪﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ہے کہ تکفیری گروہوں کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اسلام کو بدنام کریں اور دوسری طرف دشمن ان خونخوار گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے اس صورتحال سے سب سے زیادہ فائدہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کو مل رہا ہے۔

آیت اللہ کاشانی نے قومی ہفتہ دفاع مقدس کا ذکر کرتے ہوئے کہا : ایران کی مسلح افواج پوری طاقت کے ساتھ دشمنوں کے سامنے کهڑی ہیں اور وہ امام زمانہ عج کے ملک کی بهر پور دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۸۰۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬