‫‫کیٹیگری‬ :
02 October 2016 - 15:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423587
فونت
حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبد پہ سارا سال لہرانے والا سرخ عَلَم اتار کر اس کی جگہ سیاہ عَلَم نصب کر دیا گیا ۔
روضہ حضرت عباس علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کا چاند نظر آتے ہی محرم الحرام 1438ھ کی پہلی رات میں حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبد پہ سارا سال لہرانے والا سرخ عَلَم اتار کر اس کی جگہ سیاہ عَلَم نصب کر دیا جائے گا۔

اس سال گنبد پہ نصب کرنے کے لئے جو سیاہ عَلَم تیار کیا گیا ہے اس کی لمبائی (3,5)میٹر اورچوڑائی (2,5) میٹر ہے اور اس علم پر خطِ ثلث میں (يا ساقي عطاشا كربلاء) سرخ رنگ میں دونوں طرف لکھا ہوا ہے۔ انتہائی نفیس کپڑے سے بننے والے اس عَلَم کا وزن2,5 کلو گرام ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام سے منسوب عَلَم مومنین کے لئے شجاعت، ایثار و قربانی اور وفا و جانثاری کی علامت ہے۔

روضہ مبارک میں آنے والے اکثر زائرین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علَم کا تبرک حاصل کرنے کی خواہشمند ہوتے ہیں زائرین کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے ہدایہ و نذورات سیکشن کے تحت ایک پورا شعبہ عَلَم اور اس کے لوازمات تیار کرنے کے لئے کھولا گیا ہے ۔

اس سال پہلی محرم کی رات روضہ مبارک کے گنبد پر نصب کیا جانے والا عَلَم بھی اسی شعبہ نے تیار کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬