![حجت الاسلام امین شہیدی](/Original/1395/06/15/IMG18593437.jpg)
وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کراچی میں آئی ایس او کی جانب منعقدہ سالانہ یوم حسینؑسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام امین شہیدی نے بیان کیا : امام حسینؑ کی بے مثال قربانی کا مقصد دین محمد ﷺکی بقاء اور اسلام کی سربلندی تھا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آپؑ نے اپنے قیام کو اپنی ایک وصیت میں یوں بیان کیا تھا کہ میرے قیام کا اصل مقصد فتنہ و فساد برپا کرنا نہیں بلکہ میں اپنے نانا حضرت محمد مصطفی ﷺکی امت کی اصلاح کرنا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن نے بیان کیا : امام حسین علیہ السلام نے اصلاح کا واحد طریقہ امر باالمعروف و نہی عن المنکر بیان کیا ہے۔
حجت الاسلام امین شہیدی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج پھر یزید وقت نے اپنا سر اٹھایا ہے اس نے پھر مسلمانان عالم پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/