کربلا میں بحرین کی خواتین پر مشتمل میڈیکل ٹیم کی آمد
بحرین سے خواتین ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم نے حاضری دی اور عراق اور دیگر ممالک سے زیارت اربعین کے لئے تشریف لانے والی خواتین زائرات کے لئے طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں گزشتہ روز بحرین سے خواتین ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم نے حاضری دی اور عراق اور دیگر ممالک سے زیارت اربعین کے لئے تشریف لانے والی خواتین زائرات کے لئے طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شعبہ خواتین کی سربراہ منال حسین نے بتایا کہ اس میڈیکل ٹیم میں تمام جسمانی شعبوں کے سپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹرز موجود ہیں اور زائرات کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے انہوں نے اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر پیس کیا ہے
یاد رہے یہ میڈیکل ٹیم مسلسل تین سالوں سے چھلم امام حسین (ع) کے موقع پر رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/