‫‫کیٹیگری‬ :
11 October 2016 - 09:15
News ID: 423762
فونت
نو محرم کی شب کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں میں مجالس عزا برپا ہوئیں۔
جلوس عزا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہر شہروں اور قریوں میں ایام عزاداری کے پہلے عشرے کی مناسبت سے عزائے حسین اپنے عروج پر ہے۔

اس ملک کے تمام امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا ہو رہی ہیں اور مرثیوں اور نوحوں سے پورے ایران کی فضا گونج  رہی ہے۔

مشہد میں نواسۂ رسول حضرت امام علی رضا (ع) اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے حرم کی جانب ماتمی دستے اور جلوس رواں دواں ہیں اور عزادار نواسۂ رسول، جگر گوشہ بتول سید الشہدا امام حسین (ع) کی مظلومی پر آنسو بہا رہے ہیں۔

ذکر مصائب اہل بیت ہر گلی  کوچے میں کیا جا رہا ہے۔ ہر زبان و انداز اور لب و لہجے میں  عباس بن علی کے وفا اور شجاعت و بہادری کے تذکرے کئے جا رہے ہیں اور مائیں کربلا کے ننھے مجاھد علی اصغر کی معصومیت کی کہانی  اپنے بچوں کو سنا رہی ہیں۔

ایک ہزار چار سو سال گزر جانے کے باوجود یہ غم اب بھی تازہ ہے اور اس کا پیغام اب بھی نیا ہے اور ساری دنیا کے درس حریت دے رہا ہے۔۔۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۱۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬