رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امام حسین (ع) اور کوفہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلی عالمی اصلاح حسینی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امیر المومنین (ع) نے خصوصی شرکت کی۔
اس کانفرنس کا انعقاد کافہ یونیورسٹی کے ھال میں کیا گیا ،جس میں ۵۰ سے زائد ریسرچرز نے اپنے مقالات پڑھے۔
اس کانفرنس میں حرم امام حسین(ع) کے متولی حجت الاسلام شیخ عبد المھدی کربلائی اور جنرل سیکٹری حرم امام حسین(ع) نے خصوصی شرکت کی۔
ان کے علاوہ مراجعین کرام کے نمائندوں اور علما و مقامی شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ابتدائی کلمات شیخ علی فتلاوی نے ادا کئے اس کے بعد شیخ قیصرو تمیمی نے خطاب کیا ۔
ان کے بعد دیگر فاضل شخصیات نے امام حسین (ع) کے قصیے پر کھل کر روشنی ڈالی ۔
اس کانفرنس میں حرم امیر المومنین (ع) کی نمائندگی شعبہ فکر و ثقافت برائے خواتین نے شرکت کی اور مقالہ خوانی میں شرکت کی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۰۲/