‫‫کیٹیگری‬ :
25 October 2016 - 21:51
News ID: 424061
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت ‌آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ اربعین کے زائرین کو میزبان ملک کے قوانین و ضوابط اور پالیسی و تدابیر کا خیال رکھنا ضروری ہے کہا : کسی بھی شخص کو پاسپورٹ کے بغیر اس ملک میں نہیں جانا چاہیئے اور دباو ڈال کر کسی بھی طرح ملک میں داخل ہونا صحیح نہیں ہے ایسے صورت میں وہ نماز قصر نہیں پڑھ سکتے بلکہ ان کا سفر صحیح نہیں ہے ۔
قم المقدس میں حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے منا کے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اربعین ثقافت تنظیم کے سربراہوں سے ملاقات میں اربعین کو اسلام اور مکتب اهل بیت(ع) کے ماننے والے کے لئے ایک عظیم سرمایا جانتے ہوئے بیان کیا : کسی نے بھی اس اجتماع کی تبلیغ نہیں کی ہے بلکہ خود جوش صورت و عشق و محبت کی وجہ سے یہ عمل وجود میں آیا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اربعین حسنی کا مسئلہ اس حد تک اہم ہو چکا ہے کہ دشمن بھی اس سے حساس ہو گئے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ اس عالمی اجتماع کو نا امن کریں یا اگر اتفاقا کوئی خرافات رو نما ہو گیا ہے تو اس کو بڑا کر کے تشہیر کریں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جیسا کہ اس سلسلہ میں حکام و ذمہ دار اس عظیم اجتماع کو اچھی طرح سے انجام پانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اسی طرح دشمن بھی نقصان پہوچانے کے لئے منصوبہ بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے احتیاط و حفاظت کا خاص خیال رکھا جائے ، جو چیز اہم ہے اس کی نقصانات بھی اہم ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ نماز اور واجب اعمال پر تاکید ہونی چاہیئے بیان کیا : زیارت اربعین بہت ہی اہم و بے شمار ثواب کا حامل ہے لیکن یہ ایک مستحب امر ہے ، ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ زائرین زیارت اربعین کے لئے جائیں اور نماز جو دین کا ستون ہے اس سے غافل ہو جائیں ، اس میدان میں جو غلط نظریہ پایا جاتا ہے اس کو بیان کیا جائے اور ثقافتی امور کے ذریعہ ختم کیا جائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬