‫‫کیٹیگری‬ :
30 October 2016 - 23:36
News ID: 424160
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کے دورہ تفتان کے بعد حکومت بلوچستان اور ایف سی کی جانب سے زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے کیئے گئے وعدے کافی حد تک پورے ہوئے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کے دورہ تفتان کے بعد حکومت بلوچستان اور ایف سی کی جانب سے زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے کیئے گئے وعدے کافی حد تک پورے ہوئے ہیں، گذشتہ دس روز میں زائرین کربلا ومشہد کے سات کانوائے تفتان سے کوئٹہ باحفاظت پہنچائے گئے۔

چہلم امام حسینؑ پر بھی اضافی کانوائے کوئٹہ سے تفتان روانہ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، زائرین کیلئےاضافی سہولیات اور  انتظامات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، ڈی جی ایف سی، آئی جی پولیس  اور کمانڈرسدرن کمانڈ میجرجنرل عامر ریاض کے شکر گذارہیں ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغارضا)نے ’’وحدت نیوز‘‘کے نمائندے سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آغا رضا کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کا دورہ کوئٹہ تا تفتان روٹ اور اعلیٰ سول وملٹری حکام کے ملاقاتیں ثمر آور ثابت ہوئیں ، صوبائی حکومت اور ایف سی نے محرم الحرام میں وعدے کے مطابق اضافی کانوائے زائرین کی سہولت کے لئے کوئٹہ تا تفتان اور تفتان تا کوئٹہ روانہ کیئے ہیں  اور یہ سلسلہ چہلم شہدائے کربلاؑ تک جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ محرم کے بعد تفتان بارڈر پر زائرین کے قافلوں کو کوئٹہ روانگی میں طویل انتظار حکومت اور بس مالکان کے درمیان جھگڑے کے باعث برداشت کرنا پڑا جب کے سکیورٹی اداروں کی جانب کانوائے کی روانگی کے انتظامات مکمل تھے ، بعض بے خبر افراد نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے چکرمیں قافلوں پر پابندی اوایف سی کی جانب سے زائرین کو بارڈر پر بلاجواز روکے رکھنے کی خبریں عام کیں جوکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور افسوس ناک اقدام ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کی گزارش پر زائرین کے قیام وطعام کیلئے تفتان بارڈرپر چھ ایکٹر پر محیط زیر تعمیر پاکستان ہاؤس کے تعمیراتی کام کی جلد تکمیل کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خصوصی احکامات جاری کیئے ہیں امید ہے کہ تفتان بارڈر پر اس ریسٹ ہاؤس کے قیام کے بعد زائرین کو قیام وطعام کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬