‫‫کیٹیگری‬ :
01 November 2016 - 19:12
News ID: 424186
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ لوگوں کی خدمت کرنا خداوند عالم کے نزدیک محبوب عمل ہے کہا : یہاں تک کہ جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سب لوگوں کے ساتھ سفر میں رہا کرتے تھے تو بوض امور اپنے ذمہ لیا کرتے تھے ۔
آیت الله علوی گرگانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله علوی گرگانی نے ملک کے ریڈ کراس کے حکام سے ملاقات میں سورہ مبارک بقرہ کی ۲۷۱ وین آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے انسان کو اس طرح پیدا کیا ہے کہ اس کو سماج میں زندگی بسر کرنا چاہیئے نہ تہا و اکیلا ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : لوگوں کے ساتھ رہنا خدمت کرنے کے ساتھ ہے کیونکہ خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے « اے وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں تقوا اختیاد کرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاو » یہ الفاظ « سچوں کے ساتھ ہو جاو » اس بات کو بیان کر رہی ہے کہ انسان سماجی ہے نہ انفرادی کہ روایات کے مطابق آئمہ معصومین علیہم السلام سچوں کے اول مقام پر ہیں ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ آئمہ معصومین علیہم السلام بھی لوگوں کے درمیان رہا کرتے تھے اظہار کیا : لوگوں کے ساتھ رہ کر گناہ نہ کرنا ہنر ہے نہ تنہا ہونا کیونکہ معصومین ع فرماتے ہیں لوگوں کے ساتھ زندگی بسر کرو لیکن بعض لوگوں کے جیسے گنہگار نہ رہو اور یہ اہم ہے کہ انسان معاشرے میں ہو اور دوسروں کے گناہ سے اثر انداز نہ ہو ۔

حضرت آیت‌الله علوی گرگانی نے بیان کیا : قیامت کے روز عابد شخص سے کہا جائے گا کہ جو عمل بھی انجام دیا ہے وہ تمہارے لئے ہے اور دوسروں کے لئے کیا کام کیا ہے ؟ روایت میں بیان ہوا ہے کہ قیامت کے روز وہ لوگ خداوند عالم کے محضر میں سب سے زیادہ محبوب ہونگے جو لوگوں کی مشکلات کو حل کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسروں کے بنسبت خداوند عالم کے نزیک سب سے زیادہ محبوب ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬