‫‫کیٹیگری‬ :
01 November 2016 - 19:46
News ID: 424189
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اربعین کو ایک مذہبی اور سیاسی واقعہ جانا ہے اور اس مفید مواقع سے اچھی طرح اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔
آیت الله نوری همدانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله نوری همدانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے اربعین تنظیم کے ارکان سے ملاقات میں اربعین کے خادمین کو خداوند کریم کی طرف سے بے شمار ثواب ملنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ہر کام میں نظم کا ہونا ضروری ہے ؛ آپ لوگوں کی فعالیت و خدمات میں بھی نظم کی اہمیت ہے تا کہ امور احسن انداز میں انجام پائے ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو میں بیان کیا : امیدا کرتا ہوں کہ صوبہ قم کا کیمپ جیسا کہ تمام جہات جیسے اقتصادی و سیکوریٹی میں نمونہ ہیں نظم کے اعتبار سے بھی نمونہ ہوں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امام حسین علیہ السلام نے جس مکتب کو کہ جو زمان و مکان کے مطابق درس کا حامل ہے جاری کیا ہے بیان کیا : سیاست بھی درس ہے کہ جو  امام حسین علیہ السلام کے مکتب سے سیکھا جائے اور اس وقت اربعین تحریک بھی ایک سیاسی تحریک ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اربعین حسینی کو صرف ایک مذہبی تحریک نہیں جانا ہے اور اس بیان کے ساتھ کہ اربعین ایک سیاسی واقعہ بھی ہے بیان کیا : ہم لوگ اس وقت اس معاشرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں کہ دشمن ذرا سا بھی ہم سے غافل نہیں ہے ؛ کسی بھی طاقت میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ تین کڑوڑ لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرے لیکن امام حسین علیہ السلام کا مکتب ہے کہ جس نے ایسا کام کر کے دنیا والوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : آئمہ معصومیں علیہم السلام عاشورا ثقافت کو زندہ رکھنے کی بہت تاکید کی ہے اور یہ انقلاب عاشورہ کی ثقافت کو باقی رکھنا چاہتی ہے ۔/۹۸۹/۹۳۰/ک۳۷۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬