‫‫کیٹیگری‬ :
01 November 2016 - 20:13
News ID: 424190
فونت
آیت الله حکیم:
نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے اربعین کے ایام میں زائرین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اربعین حسینی کی زیارت ایک عالمی تقریب ہے ۔
آیت الله حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے بغداد کے مشرق کے الزعفرانیہ علاقہ کے شیعہ مومنین سے ملاقات میں عراقی عوام کی طرف سے حسینی شعائر کو زندہ رکھنے کو قابل تحسین جانا ہے اور بیان کیا : عراق کے لوگ ان کی جتنی بھی استعداد ہو امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے زمانہ میں ان کے زائرین کی خدمت میں پیش کر دیتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : اربعین حسینی کے زائرین و میزبان کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیئے اور جگہ کی کمی جیسے مشکلات سے پریشان نہیں ہونا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله حکیم نے زیارت اربعین کو عالمی تحریک جانا ہے اور اظہار کیا : اربعین حسینی کے زمانہ میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت ایک کھڑکی کی طرح ہے کہ شیعوں نے عالمین کے لئے کھول دیا ہے اور اہل بیت علیہم السلام کے محبین دنیا کے تمام گوشہ و کنار سے مختلف نسل و جنس کے اس زیارت کے لئے شوق و ذوق سے حاضر ہوتے ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : پہلے زمانہ میں اربعین کی زیارت کے لئے صرف عراق کی عوام اور بہت ہی کم تعداد میں دوسرے ملک کے مومنین شرکت کرتے تھے لیکن اس وقت مختلف ممالک سے اربعین حسینی کی روحانی فضا سے سرشار ہونے اور اس جلوہ کے حصول کے لئے لوگ اعراق کی طرف آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگوں کو اپنے صبر و تحمل میں اضافہ کرنا ہوگا اور ان لوگوں کے حضور میں اچھی طرح سے خدمت پیش کرنی ہوگی ۔

مرجع تقلید نے امام حسین علیہ السلام کے مکتب کے شاگردوں سے ایثار و قربانی کا درس حاصل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بیان کیا : اربعین ایک مہینہ کے مدرسے کی صورت میں جلوہ گر ہو کہ اس کے طالب علم عفت ، دینداری ، اخلاص اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت پر عمل کو سیکھیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۸۲/ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬