رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حرم امیر المومنین (ع) ۵لاکھ زائرین کی اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر خدمت کے لئے آمادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے ہر سال کی طرح امسال بھی زائرین کی خدمت کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے اور حرم کے تمام شعبہ جات کو زائرین کی بہترین خدمت کی تاکید کر دی ہے۔
انہوں نے سرویسز کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کی رھائش کے لئے وسیع اہتمام کیا گیا ہے جس میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ زائرین کے لئے رات گزارنے کا بندوبست کیا گیا ہے جس میں تین وقت ناشتہ ،کھانا کا مکمل بندوبست موجود ہے اس کے علاوہ دیگر ضروری اشیا بھی فراہم کی جائے گی۔
مزید انہوں نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تمام نکات پر تقسیم کے لئے سیٹنگ کر لی گئی ہے۔
مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے حرم امیر المومنین (ع) کا عملہ آمادہ ہے ان زائرین میں بہت بڑی تعداد اسلامی برادر ملک ایران سے آنے والے زائرین کی ہے جب کہ اس کے بعد دیگر عرب و غیر عرب ممالک سے آنے والے زائرین بھی موجود ہے۔
میڈیا کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے تمام تر اقدامات کر لئے گئے ہیں جو بھی چینل اس عظیم مناسبت کی نشریات کرنا چاہے اس کے لئے متعلقہ شعبہ سے رابطہ قائم کرکے اجازت لی جاسکتی ہے۔
مزید انہوں نے حرم امیر المومنین (ع) کے لائحہ عمل سے صحافیوں کو آگاہ کیا ،اور حرم علوی(ع) کی جانب سے زیارتا ربعین کے موقع پر مکمل کئے گئے منصوبوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ بلدیہ مشہد و تہران کے تعاون سے انجام دئے جانے والے امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ ۳ہزار رضاکار اس سلسلہ میں پہنچ چکے ہیں جو باہمی تعاون سے امور انجام دے گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/