رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حضرت آیت الله کاظم صدیقی نے گذشتہ روز مسجد جمکران ایران میں منعقد دعائے ندبہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بعض چابھیاں تالے بند بھی کرتی ہیں اور کھولتی بھی ہیں مگر حکام جس چابھی کی بات کرر ہے ہیں وہ بظاھر فقط تالا بند کرتی ہے کھولتی نہیں ہے ۔
تقوی فقر و بے برکتی کو جڑ سے ختم کردیتا ہے
انہوں نے تقوائے الھی کی چابھی کو دنیا کی بہترین چابھی جانا اور کہا: تقوائے الھی کی چابھی فقط تالے کھولتی ہے ، ابتدائے اسلام میں اگر اھل مکہ و مدینہ خدا پر ایمان اور اس کا تقوی اختیار رکھتے تو ھرگز امت فقر و تنگدستی میں مبتلا نہ ہوتی ۔
انہوں نے کثرت سے تلاوت قران کرنے کی تاکید کی اور کہا: قران کریم سے انسیت نہ رکھنے والے افراد کا دل خزاں اور پژمردگی کا شکار ہوجاتا ہے جبکہ اس آسمانی کتاب کی مسلسل تلاوت دلوں کی بہار اور خوشی کا سبب ہے ۔
ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے بیان کیا: خدا سے جدائی اور چراغ دل کی خاموشی کا احساس کرنے والے نمازیں پڑھیں ، اگر تنھائی کا احساس ہو تو خدا سے پناہ مانگیں اور خدا کی پناہ گاہ نماز ہے ۔
انہوں نے حضرت امام باقر(ع) منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت امام پنجم (ع) نے فرمایا کہ جب مشکلات سے روبرو ہوتے ہو تو کیوں وضو کرکے نماز نہیں پڑھتے اور اپنی حاجتیں اس سے طلب نہیں کرتے ، نماز جعفر طیار اکثیر آعظم ہے اور جمعہ کے روز اس کے پڑھنے کی بہت تاکید کی گئی ہے ، اگر کوئی اس نماز کو مسلسل پڑھے تو یقینا اس تمام مشکلات حل ہوں گی ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۸۸