‫‫کیٹیگری‬ :
13 November 2016 - 18:57
News ID: 424439
فونت
ترک فوج میں خدمات انجام دینے والی غیر فوجی خواتین کو اسکارف پہننے اور مردوں کو ڈاڑھی رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
حجاب ترکی میں آزاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سرکاری گزٹ میں جاری ایک حکم کے تحت ترک مسلح افواج، جینڈرمری جنرل کمانڈ اور کوسٹ گارڈ کمانڈ کے تحت خدمات انجام دینے والی سولین خواتین دیگر ریاستی اداروں کے ڈریس کوڈ کی پاسداری کریں گی جس میں انہیں اسکارف پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔

نئے حکم کے مطابق فوجی اداروں کے لیے خدمات انجام دینے والے مردوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی کو ختم کردیا گیا ہے اور انہیں موسم گرما کے دوران ٹائی پہننے یا نہ پہننے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

ترکی حکمراں جماعت نے سن دوہزار گیارہ کے اوائل میں یونیورسٹیوں میں حجاب سے پابندی ہٹائی تھی جبکہ سن دوہزار تیرہ میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کی خواتین ملازمین کو حجاب کی اجازت دے دی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی میں سن انیس سو تیئس میں ملک کو سیکولر بنانے کی غرض سے خواتین کے حجاب پہننے اور مردوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی لگائی گئی تھی جو نوے برس تک جاری رہی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬