رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار بریگیڈیئر سامی السودانی نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد عرب اور غیر عرب زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے زمینی راستوں اور نجف اور بصرہ کے ایئرپورٹوں کے راستے عراق میں داخل ہوچکے ہیں۔
السودانی نے کہا کہ اس وقت ایران ، بحرین ، سعودی عرب ، قطر، کویت اور جنوبی افریقہ سے قافلے کربلا پہنچ چکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اربعین امام حسین علیہ السلام میں زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے تیس ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
جنوبی عراق کے شہر کربلا کے گورنر عقیل عمران الطریحی نے بھی کہا ہے کہ اس ملک کے عوام اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین کا بھرپور طریقے سے استقبال اور ان کی پذیرائی کے لئے تیار ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد گذشتہ برسوں کی نسبت زیادہ ہو گی۔
ہندوستان اور پاکستان سے بھی موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ان ملکوں سے بھی بڑی تعداد میں زائرین کربلا جا رہے ہیں تاکہ اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کریں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/