رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی کے ایام میں اور حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے روضہ منورہ کی جانب پیدل سفر کرنے کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے مبلغین امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے زائرین و مجاورین کے ذریعہ کربلا معلی کے لیے رخصت ہوئے ۔
ان طلاب کرام کی رخصتی و بدرقہ "حرم سے حرم تک" منصوبے کے تحت ایک خصوصی پروگرام تھا کہ جس میں ۱۱۰ ہزار افراد نے شرکت کی جن میں طلاب جامعۃ المصطفی، خادمین حرم مطہر رضوی اور زائرین و مجاورین کرام تھے یہ پروگرام آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی روابط و تبلیغات کی جانب سے شیخ حرعاملی ہال میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام میں ۶۰۰ مبلغ مرد اور ۵۰۰ مبلغ خواتین ، ۶ مختلف ممالک جیسے امریکہ،افریقا، سوڈان، شام، جاپان، کوریا وغیرہ سے تھے ۔
حجت الاسلام مہدوی مہر، رئیس جامعۃ المصطفی شعبہ خراسان نے اس عظیم و معنوی پروگرام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیدل چلنے والے زائرین کی بہترین اور جامع ترین خدمت کے متعلق موعظہ و نصیحتیں کیں۔
انہوں نے اربعین حسینی میں پیدل چلنے والوں کے اس پروگرام میں اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پیدل چلنے والوں کے درمیان ایسے مسائل چھیڑنے سے اجتناب کیا جائے کہ جس سے ان میں اختلاف کا امکان ہو اور اپنی تبلیغ کو اتحاد کے محور پر مرکوز رکھیں۔
قابل ذکر ہے کہ جامعۃ المصطفی العالمیہ کے مبغلین پیدل چلتے ہوئے اور کیمپوں میں قیام کرتے ہوئے اربعین کو تمام زائرین حسینی کے ساتھ کربلا پہنچیں گے اور دوران سفر تقاریر، مجالس، بیان احکام و مسائل شرعی، مومنین کے سوالات کے جوابات وغیرہ دیتے ہوئے سفر طے کریں گے۔
واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے عراق کی سر زمین پر دنیا کے گوشہ و کنار سے لاکھوں کی تعداد میں محب آنحضرت چہلم کی مناسبت سے تجدید میثاق و عزاداری کرنے تشریف لاتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۳/