‫‫کیٹیگری‬ :
16 November 2016 - 15:08
News ID: 424504
فونت
امام بارگاہ امام حسن (ع) پہ بعد از ظہرین مجلس عزا ہوئی مغربین کے بعد جلوس برآمد ہوا، جو مقرر کردہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے راستوں میں نیاز و لنگر اور سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
لکھنو میں جلوس عزای شہدا کربلا ع


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے پہلا مرکزی جلوس جاری ہے، جو کہ ایک گھنٹے بعد اختتام پذیر ہوجائے گا۔

جلوس کا آغاز امام بارگاہ حضرت امام حسن (ع) المعروف تھلہ بھورا شاہ سے نماز مغربین کے بعد ہوا۔ قبل ازیں ظہرین کے بعد مجلس عزا کا آغاز ہوا، جو کہ مغرب تک جاری رہی۔ جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں حسینی چوک، خمینی چوک سے گزر کر امام بارگاہ حضرت امام زین العابدین (ع) المعروف تھلہ یلہ شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے راستوں میں نیاز و لنگر اور سبیل حسینی کے خصوصی انتظامات ہیں، جبکہ جلوس کے راستوں سے منسلک تمام راستوں پر پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پاک فوج کے جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مرکزی جلوس کچھ ہی دیر میں اختتام پذیر ہوجائے گا، جبکہ اس کے بعد شبہیہ کا روایتی جلوس واپس امام بارگاہ امام حسن (ع) میں آکر اختتام پذیر ہوگا۔

چہلم کے سلسلے میں گزشتہ روز شروع ہونے والا جلوس و عزاداری کا یہ سلسلہ 25 صفر کو جاکر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ اس کے بعد ہونے والے عزاداری کے اجتماعات چاردیواری میں ہوں گے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬