‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2016 - 12:59
News ID: 424538
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی:
مام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے نیجیریا میں ہونے والے عزاداران حسینی کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے ۔
سید ابراھیم رئیسی

حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی:

نائجیریا کے مظلوم شیعہ مستکبروں کے ظلم وستم کا مقابلہ جان دے کر کر رہے ہیں

مام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے نیجیریا میں ہونے والے عزاداران حسینی کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے نیجیریا میں ہونے والے عزاداران حسینی کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور اس سلسلہ میں ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں نیجیریا میں ہونے والےعزاداران حسینی کے قتل عام پر تسلیت پیش کی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے پیغام میں بیان کیا ہے : نائجیریا میں اربعین حسینی(ع) کے جلوس میں شریک عزاداروں پر نائیجریہ کی فوج کی طرف سے حملہ کر کے کثیر تعداد میں زخمی اور قتل کرنا بہت ہی افسوسناک ہے۔

انہوں نے اپنے بیانیہ میں وضاحت کی ہے : کئی سالوں سے نائجیریا کے مظلوم شیعہ مستکبروں کے ظلم وستم کی آگ میں جل رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ابھی تک اپنے شریف اور با ایمان رھبر ؛ شیخ زکزاکی کے بلند و بالا اھداف سے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں ۔

حوزہ علمیہ مشہید مقدس کے استاد نے بیان کیا : نائجیریا میں ہونے والا دہشت گردی کا یہ واقعہ جو کہ سامراء میں ہونے والے خونی حادثہ کا تسلسل ہے، امت شریفہ مسلمہ کے خلاف یہ ایک اور ناکام کوشش ہے جس سے وہ اپنے خام خیال سے عظیم تحریک عاشورہ کی کمر توڑنا چاہتے ہیں اور اسی طرح اربعین کے اس عظیم اجتماع کو کم رنگ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : گندگی اور تاریکی کے ان کیڑے مکوڑوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایسے واقعات مسلمانوں کی ان عظیم ملتوں کے عزم و ارادے میں دنیا کے ظالموں کے خلاف ہمیشہ رہنے والے مبارزہ میں ذرہ برابر بھی کمی واقع نہیں ہوگی اور ہمارے مولا حضرت اباعبد اللہ الحسین اور ۷۲ با وفاؤں کا روشن راستہ اس عظیم امت کے لئے ہمیشہ چراغ راہ بنے گا۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے پیغام میں بیان کیا ہے : اینجانب اس دردناک واقعہ کو محکوم کرنے کے ساتھ بارگاہ حضرت رضا (ع) میں اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لئے علو درجات کا ایزد منان سے طلب گار ہوں اور ان کے غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کا طالب ہوں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬