‫‫کیٹیگری‬ :
20 November 2016 - 21:45
News ID: 424577
فونت
سید رضا صالحی امیری :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت نے کہا : عالمی میڈیہ کربلا میں اربعین حسینی کے لئے لاکھوں کی تعداد میں عزادارون کا جمع ہونا اور نجف سے کربلا تک کے پیادہ روی اور کربلا معلی و نجف اشرف میں تمام زائروں کی مہمان نوازی کو پوشیدہ رکھنا چاہتی ہے ۔
سید رضا صالحی امیری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت سید رضا صالحی امیری نے ایران، عراق چزابہ سرحد پر صحافیوں سے گفت و گو کرتے ہوئے کہا : غیر ملکی میڈیا اربعین کے اہم اور تاریخی موقع پر جو تمام شیعہ مسلمانوں کی جانب سے نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اپنی آنکھیں بند رکھی ہے یہ میڈیہ کی غیر جانبدارانہ عمل نہیں تھا اس سے پوری طرح روشن ہے کہ غیر ملکی میڈیہ اپنا صحافتی کردار ادا نہیں کر رہا ہے ۔

ہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس علاقے میں تاریخ کا اہم واقع وقوع پذیر ہوا تھا اور آج وہ دن ہے جب ساری دنیا اس علاقے کے لوگوں اور ان کی تاریخ سے واقف ہو گی مگر بین الاقوامی نے اس حوالے سے اپنی آنکھوں پر پٹی بانڈھ لی ہے جو ایک متعصبانہ عمل ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آج ایران کے سب خبر رساں اداروں اور اخباروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس موقع کو بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے پیش کریں۔ تا کہ دنیا اس عظیم ثقافت سے دور نہ رہ جائے ۔

انہوں نے چزابہ سرحد کی اہمیت کی طرف روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا : ایرانی صوبہ خوزستان جہاں چزابہ سرحد ہے ایک مقدس علاقہ ہے جو کہ شیعہ مسلمانوں کا ایک اہم مرکز ہونے کے ساتھ اسلام اور شیعہ تاریخ سے بہت گہرا تعلق رکھتا ہے۔

سید رضا صالحی امیری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اربعین کا مرکزی جلوس جو حضرت امام حسینٔ کے روزے کی جانب رواں دواں ہے ایرانی معاشرے کا ایک ثقافتی سرمایہ ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں بیان کیا : اربعین کے اس عظیم الشان جلوس سے ساری دنیا کو یہ پیغام جاتا ہے کہ ایران اھلبیت سے عقیدت اور حضرت امام حسینٔ کی محبت کو دل میں رکھنے والا ملک ہے۔ جو اہل بیت کی محبت کی نمایش ان کے قول پرعمل کر کے پیش کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اربعین حسینی کی مناسبت سے ہر سال ایران سیمت پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں نواسہ رسول امام حسین (ع) کا چہلم منانے ان کے چاہنے والے کربلا کی طرف پیدل سفر کرتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۶۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬