‫‫کیٹیگری‬ :
21 November 2016 - 19:18
News ID: 424596
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان:
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ھفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر ہماری دقیق نگاہ ہے نیز یوروپ یونین سے دوستانہ روابط بڑھائے جانے کے سلسلے میں خوش بین ہیں ۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بهرام قاسمی نے اپنی ھفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر ہماری دقیق نگاہ ہے ۔

انہوں نے شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا کے تازہ فارمولے کو وقتی اور بے سود بتایا اور کہا: ان میں سے کوئی بھی فارمولہ میدان عمل میں کارآمد نہ ہوسکا  ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: اس فارمولے میں بظاہر شام کی تقسیم کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

انہوں نے امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے ایران کو مسافر جہازوں کے فروخت پر مخالفت کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم گذشتہ ایک سال میں امریکی پارلمینٹ میں ایران کے خلاف متعدد بل پاس کئے جانے کے شاھد رہے ہیں مگر ان میں سے ایک بھی اجراء ہونے کے لائق نہیں ہے ۔

قاسمی نے امریکی صدر جمھوریہ ٹرامپ کی جانب سے ایران سے دوبارہ مذاکرات کئے جانے کے رجحانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا : ابھی فیصلے کا مرحلہ بہت دور ہے ، اور ہمارے لحاظ سے امریکا میں اس قدر میں سمجھدار اور بافھم افراد موجود ہیں جو امریکی اور عالمی منافع کو خطرے میں پڑنے سے روک سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا: ایران ھر طرح کا مقابلہ کرنے کو مکمل طور سے تیار ہے اور اس سلسلے میں امریکیوں کو منھ توڑ جواب ملے گا ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعودی حکام کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : سعودی حکام عقل و منطق سے عاری ہیں اور وہی غلطی دوہرا رہے ہیں جو علاقے کے بعض سابق ڈکٹیٹروں نے کی تھی ۔

انہوں نے ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس کے ملکوں کی ایک یونین بنانے اور او آئی سی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی رکنیت ختم کئے جانے پر مبنی سعودی حکومت کی تجویز کے بارے میں کہا : اس قسم کی تجاویز کا پیش کیا جانا، سعودی عرب کے اندر پائی جانے والی مشکلات کا نتیجہ ہے ۔

بہرام قاسمی نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی عرب جیسا ملک طویل مدت یا حتی درمیانی مدت میں بھی سبھی عرب ملکوں کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہا : علاقے کے عرب ملکوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے اچھے تعلقات ہیں اور یقینی طور پر سعودی عرب کو اپنی ان کوششوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ اسلامی تعاون تنظیم اپنی اصل ماہیت کی جانب واپس آجائے گی اور اسلام اور اسلامی ملکوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے اور نفرت و عداوت کو ہوا دینے کے بجائے اپنے بنیادی کردار پر توجہ دے گی کہا : یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ سعودی عرب بھی اس پر توجہ دے اور یقینی طورپر اس کومستقبل میں سبھی اسلامی ملکوں کے سامنے اپنے اقدامات کاجواب دینا ہوگا ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیٹو اجلاس کی میزبانی کرنے کے تعلق سے کویت کے اعلان آمادگی پر کہا : بیرونی ملکوں اور علاقے سے باہر کی فوجی تنظیموں پر بھروسہ کرنا علاقے کے ملکوں کے لئے کوئی اچھا نسخہ یا تجربہ نہیں ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ علاقے کی سلامتی کو صرف علاقے کے ملکوں کے ذریعے ہی یقینی بنایا جاسکتا ہے اورغیرملکی افواج کی موجودگی سے علاقے کی مشکلات حل نہیں ہوسکتیں بلکہ ان کی موجودگی سے علاقے کے بحران اور بدامنی میں اضافہ ہی ہوگا کہا : وہ نیٹو جیسی فوجی تنطیموں کو ساتھ ملانے اور اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ فوجی ہتھیاروں سے لیس کرنے کے بجائے اپنے عوام کی توانائیوں اور صلاحیتوں پر بھروسہ کریں اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعاون کر کے علاقے میں امن و سلامتی کی ضمانت فراہم کریں ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آخر میں اربعین حسینی کے موقع پر کروڑوں کی تعداد میں زائرین اور عزاداروں کی شاندار میزبانی کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے تعلق سے عراقی حکومت کے اقدامات کی تعریف و تحسین کی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۷۴۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬