‫‫کیٹیگری‬ :
21 November 2016 - 19:46
News ID: 424597
فونت
نجف اشرف سے کربلا معلی کی جانب پیدل چلنے والوں نے طولانی ترین نماز جماعت کا انعقاد کیا ۔
طولانی ترین نماز جماعت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین علیہ السلام میں دینی امور کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ فاهم ابراهیمی نے نجف اشرف اور کربلا معلی کے مابین طولانی ترین نماز جماعت منعقد کئے جانے کی اطلاع دی ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ نماز جماعت 41 کیلومیٹر کی لمبائی میں منعقد کی گئی کہ 40 کیلومیٹر تک مردوں اور 1 کیلومیٹر تک عورتوں کی صف تھی ۔

حرم امام حسین علیہ السلام میں دینی امور کے ذمہ دار نے واضح طور سے کہا: نجف اشرف اور کربلا کے راستے میں ہونے والی یہ طولانی ترین نماز حرم امام حسین علیہ السلام کے مبلغین کی کوشش سے منعقد ہوئی ہے ۔

حجت الاسلام ابراهیمی نے بیان کیا: یہ نماز مرجع عالی قدر حضرت آیت الله سید علی سیستانی کی مبلغین کو نصحیت اور تاکید کی بنیاد پر قائم کی گئی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬